کوئی پوچھنے والا نہیں، ایک اور ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن نہ ملنے سے بچی جاں بحق،

بہاولنگر (این این آئی )ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا واقعہ ،چلڈرن وارڈ میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر نو مولود بچی جاںبحق ہوگئی۔اہل خانہ کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔متاثرین کی ہسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی۔مسلم کالونی کے رہائشی محمد عامر کی نو مولود بچی زیر علاج تھی۔

جسکو انکے والدین کے مطابق بروقت آکسیجن نا ملنے سے جاں بحق ہوگئی بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میری بچی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے جانبحق ہوئی ہے۔آکسیجن نہ ملنے پر بچی موت کی گود میں چلی گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے لکھ کر دیا ہے کہ ہمارے پاس آکسیجن سلنڈر نہیں ہیں۔کوشش کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی، چلڈرن وارڈ، پی کے ایل آئی سینٹر، ڈینگی وارڈ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ڈی سی سیف انور جپہ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈیوٹی روسٹرچیک کیا۔انہوںنے سول ہسپتال میںقائم کیے جانے والے ڈینگی وارڈ بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی جس پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا ہے کہ ڈینگی مریضوں کے لئے الگ وارڈ بنایا جا چکا ہے جس میں 3 بیڈز پر مشتمل ایچ ڈی یو یونٹ بھی آج مکمل کر لیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات، انڈور آوٹ دور سرویلنس اور ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے

اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کو کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 15 رضاکاروں کو ہسپتال میں کورونا ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈیوٹی لگائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں