سعودی عرب کا فائزر سے ہفتہ وار کرونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا اعلان

ریاض (این این آئی )سعودی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی کرونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فایزر سے سعودی عرب کو ہر ہفتے ایک لاکھ خوراکیں مل رہی ہیں جبکہ حکومت نے موڈرنہ اور آسترا زینیکا کی ویکسینوں کا مطالعہ کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے انڈر

سکریٹری نے کہا کہ مملکت ان کے استعمال کے لیے متعدد دیگر ویکسینوں کا مطالعہ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے اختتام سے قبل کسی اور ویکسین کا لائسنس جاری کیا جا سکتا ہے۔اگر ہم 80 فی صد آبادی کو وبا سے بچا لیتے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وبا کوروک دیا گیا ہے۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کا زبردست اقدام کرونا ویکسین عوام کو مفت لگانےکا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی )کرونا ویکسین کی دستابی پر عوام کو مفت لگانے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے پر عوام کو مفت لگائی جائے گی۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ مختلف بین الاقوامی فارما سیو ٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کیلئے بات ہو رہی ہے اور کسی ایک کمپنی کیساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔نجی ٹی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری سطح پر بالکل فری ویکسین مہیا کرے گی۔ چین سے منگوائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10ہزار سے زائد رضا کاروں کو ویکسین لگ چکی ہے۔نوشین حامد نے بتایا کہ دو، تین ہفتوں میں ٹرائل کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے۔ نجی کمپنیوں کو خریداری سے قبل ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بھی حکومت پاکستان کورونا ویکسین کے متعلق تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین بارے9 امور پر توجہ دینے کا کہنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے پیشگی موثر پلاننگ کرے۔ استعمال کا مساوی و موثر عمل

ترتیب دے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان ویکسینیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے اور ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں