گلاب کی چادر ایک ہزار روپے کی ہوگئی، تلہار، گلاب کے پھولوں کی پتیوں کی قیمت میں اچانک 200فیصد تک اضافہ

تلہار (این این آئی) گلاب کے پھولوں کی پتیوں میں اچانک 200فیصد فیصد تک اضافہ، گلاب کی چادر ایک ہزار روپے کی ہوگئی، تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین گلاب کے پھول اچانک مھنگے ہوگئے ہیں، سردیوں سے پہلے دو سئو روپئے فی کلو فروخت ہونے والی پھولوں کی پتیاں اچانک 600 روپیہ فی کلو تک

پھنچ گی ہئیں، پھولوں کی چادر جو میت پر ڈالی جاتی ہے، وہ بھی ایک ہزار روپئے تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ 20 روپیہ فروخت ہونے والا پھولوں کا چھوٹہ ہار 50 روپئے میں فروخت ہورہا ہے، تلہار کے پھول فروش ماموں کا کہنا ہے کہ اس علائقے میں پھول نہیں ہیں،جبکہ حیدرآباد سے پھول مھنگے داموں مل رہے ہیں، اور پیداوار بھی کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پھولوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، جیسے ہی پیداوار میں اضافہ ہوگا، پھولوں کے نرخ کم ہوجائینگے۔۔۔۔۔۔۔

پاک بھارت مشترکہ ٹیم عالمی مقابلے میں شریک، کشیدگی اور الزام تراشی کے ماحول میں انوکھا واقعہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اور بھارت دو ایسے ہمسایہ ملک ہیں جن کے درمیان انتہا درجے کی کشیدگی ہے، لیکن کشیدگی ، الزام تراشیوں اور جنگ و جدل کے اس ماحول میں ایک ایسا کھیل ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ٹیم دنیا کی دوسری ٹیموں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ موقع تب آیا جب چین کے ساتھتعلقات میں کشیدگی کے نتیجے میں بھارت نے مشہور موبائل گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی ۔ اس موقع پر کشمیر میں مقیم شہری تو زیان شفیق کی ای سپورٹس کی ٹیم کھلاڑیوں سے خالی ہو گئی۔ انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر

میں رہنے زیان شفیق نے پھر یہ خلا پُر کرنے کے لیے پاکستان کی طرف دیکھا۔ شفیق کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ان کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن عملی طور پر اس کے برعکس ہوا۔81 سالہ شفیق کو پاکستانی ای گیم کھلاڑیوں سے بھرپور حمایت ملی اور وہ مشترکہ طور پر کھیلنے کے لیے تیار ہو گئے۔شفیق کی پب جی پر ٹیم جس کا نام سٹالوارٹز ای سپورٹس ہے پب جی کی ورلڈ لیگ تک پہنچنے والی تھی، جس میں جیت کا انعام 20 لاکھ ڈالر ہے۔ تاہم پب جی کے بلاک ہونے پر شفیق کی ٹیم کھلاڑیوں سے خالی ہوگئی۔شفیق کا کہنا ہے کہ میں نے کسی طرح اپنی ٹیم کے سلاٹ کو ہاتھ سے جانے نہ دیا لیکن مجھے انڈیا سے کھلاڑی چننے کی اجازت نہیں تھی۔ تو میں نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا۔پاکستان کی ٹیم نے ورلڈ لیگ میں گذشتہ سال کھیلا تھا، تو میں نے انہیں اپنے ساتھ تعاون کرنے کو کہا اور وہ راضی ہو گئے۔ دونوں ملکوں کے مابین یہ انوکھی مثال ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں