مریم صفدر نے دو منٹ کے انٹرویو میں 16جھوٹ بولے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بڑا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر نے دو منٹ دو سیکنڈ کے انٹرویو میں 16 جھوٹ بولے۔شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر بری معیشت کے خلاف بالکل نکلیں جو معیشت ان کے والد چھوڑ کر

گئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کرگئے اسکے خلاف نکلیں، نواز شریف 37 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے، بالکل اسکے خلاف نکلنا پڑے گا۔ شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو 25ارب ڈالرکی سالانہ ایکسپورٹ ملی جو نالائقی سے 5 ارب ڈالر تک پہنچائی، 50 ہزار پاور لومز اور ڈھائی لاکھ مزدوروں کو بیروزگار کرنیوالے نوازشریف کیخلاف نکلنا پڑیگا۔شہبازگل نے کہا کہ آج 50 ہزار پاور لومز ناصرف بحال ہوئیں بلکہ 30 ہزار مزید لگ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30سال میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا جس میں ان کا علاج ہوسکے۔۔۔۔

مریم صفدر سیاسی میدان دنگا فساد کے لئے سجا رہی ہے،ملک کو دیوالیہ کرنے والے کرپشن بچانے کے لیئے متحد ہورہے ہیںپی ٹی لیڈر بھی بولنے لگے

رائیونڈ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء علامہ اقبال ٹاؤن صدر پی پی حلقہ171کے ٹکٹ ہولڈر رانا جاوید عمر نے کہا کہ مریم صفدر سیاسی میدان دنگا فساد کے لیئے سجا رہی ہے،ملک کو دیوالیہ کرنے والے کرپشن بچانے کے لیئے متحد ہورہے ہیں ، مصنوعی مہنگائی کا شور مچاکر حکومت

کوبدنام کیا جارہا ہے، مریم صفدر برق رفتاری سے پارٹی کو ملیا میٹ کر رہی ہے،ن لیگ اور پی پی کے وائرس سے پاکستان میں پھیلنے والی بیماریوں کا علاج کرپشن کے نا سور کا خاتمہ سے ہی ممکن ہے،وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی جماعت اور عمران خان ایک جدوجہد کا نام ہے،عوام کی ترقی خوشحالی کی منزل قریب تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیئے تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہے بہت جلد آزاد خطہ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور آزاد خطہ کی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا ،اپوزیشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلہ ثابت ہوگی، حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے اصل میں احتسابی گھیرے سے نکلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں