کراچی، تنخواہ روکنے پر کورونا میں مبتلا ملازم بدلہ لینے کے لئے افسر کے گلے لگ گیا

کراچی (این این آئی) تنخواہ روکنے پر کورونا میں مبتلا ملازم بدلہ لینے کے لئے افسر کے گلے لگ گیا۔کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر نے تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر سے انوکھا انتقام لیتے ہوئے اس کے گلے لگ گیا۔بلدیہ عظمی کراچی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے محکمہ لینڈ کے افسر پر

غفلت و لاپر واہی اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر اس کی تنخواہ روک دی تھی جس پر وہ افسر محکمہ ایچ آ رایم کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمر اہ داخل ہوا اور اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے لگا۔تنخواہ نہ ملنے پر شہزاد انور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم)جمیل فاروقی سے گلے ملا اور اسے بوسہ دینے کے بعد بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے اور اگر میری تنخوا ہ روکی گئی تو سب کورونا میں مبتلا کردوں گا جس پر دفتر سمیت مر کزی دفتر میں بھگدڑ مچ گئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close