کورونا وائرس کیسز میں اضافہ، کورونا مریضوں کیلئے قائم خصوصی ہسپتال میں بھی جگہ کم پڑ گئی، وزیراعظم سے مدد مانگ لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) چالیس دن کی ریکارڈ مدت میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے وبائی امراض ہسپتال میں بھی بیڈز کم پڑ گئے،50 بیڈز کے ہسپتال میں صرف 35 بیدز، 22 بیڈز پر مریض موجود، صرف 13 خالی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے ہسپتال کا افتتاح کیا تھا،وزارت صحت کو بھی وبائی امراض ہسپتال میں ناکافی

بیڈز کے بارے میں پریشانی لاحق ہوگئی ،وزارت صحت نے ہسپتال میں بیڈز 50 سے 150 کرنے کیلئے وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔مراسلہ میں 54 کروڑ روپے ایچ آر کیلئے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ، مراسلہ میں کہاگیاکہ کورونا وائرس کی دوسری میں کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں اسپتال میں بیڈز کی کپیسٹی کو بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں