ہفتہ سے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، ہفتہ کو کشمیر، گلگت بلتستان

، خطہ پوٹھوار اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کیعلاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close