رواں سال کا آخری سورج گرہن دسمبر کی کس تاریخ کو ہوگا؟ پاکستان میں کب اور کیسے نظر آئے گا؟ کتنی دیر رہے گا؟

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 34 منٹ پر اور اس کا اختتام رات 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 دسمبر کو ہونے والا سورج

گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔اعلان کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی امریکا کے بیشتر ممالک میں نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحیرہ ہند اور قطب جنوبی کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں