لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت جلسوں کی اجازت نہیں دے رہی ، جلسے کے انتظامات دو تین دن پہلے شروع ہوں گے، انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تصادم ہوا تو کوئی بھی نقصان ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما راناثناء اللہ نے
کہا کہ لاہور میں نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے اور وہ فیصلہ کن ہو گا۔ حکومت ہیمں جلسوں کےلیے مکمل اجازت نہیں دے رہی۔ حکومت کی جانب سے منفی ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رجلسے کے لیے دو تین دن پہلے انتظامات شروع کریں گے، اگر دیکھیں گے ملتان والا رویہ اپنایا حکومت نے تو پھر تصادم ہو گا۔ تصادم کی صورت میں کوئی بھی نقصان ہو سکتا ہے اور تصادم کی وجہ سے حکومتیں کمزور بھی ہوتی ہیں اور گھر بھی چلی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو پی ڈیم ایم کا سربراہی اجلاس ہو رہا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے پاس مختلف آپشنز ہیں جن پر اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ریلیوں ، دھرنے اور استعفعوں کے متععلق غور کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے واضح کہا تھا کہ ہم استعفے دینے کے لیے تیار ہیں، جب بھی کہا جائے گا ن لیگ استعفے دینے کے لیے تیار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کےلیے کوئی دروازہ نہیں کھولا بلکہ ڈھائی سال سے گالیاں دیتے رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں