ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی،آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر

کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، گوپس منفی 06، کالام منفی05،اسکردو،پا را چنار منفی04، بگروٹ منفی 03 ، گلگت،مالم جبہ اوراستور میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں