اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا دھاندلی کاشوراعتراف شکست ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیشہ دھاندلی سے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں
ہوگا، گلگت بلتستان کے عوام انہیں پہچانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوچھ رہے ہیں 5سال میں یہ کچھ نہ کرسکے تو اب ان کے لیے کیا کریں گے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں