نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلی مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور بھاری چارے کی فضا پیدا کرنے کیلئے مذاہب کا باہمی احترام
بہت ضروری ہے،مذاہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے سوسائٹی میں منافرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ آزادی اظہار کا استعمال اس انداز میں ہونا چاہیے جس میں مذاہب ، ان کی تعلیمات اور اصولوں کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہو۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں