پاکستان عسکری اور جوہری طاقت ہے، اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے، دنیا پر واضح کر دیا گیا

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ بعض عرب ممالک نے خارجی و داخلی مجبوریوں پر اسرائیل کو تسلیم کیا مگر پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی اورمفادات کو دیکھنا ہے ،ہمیں جوہری و عسکری طاقت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔منیراکرم نے کہا کہ عرب ممالک کیاقدام سے کشمیر پر ان کی حمایت کمزور پڑ سکتی ہے، فلسطینی حق خودارادیت کی حمایت کے اصولی مؤقف سے انحراف نہیں کرسکتے، قیام پاکستان کے بعدسے دنیاکی خود ارادیت کی حمایت بنیادی اصول رہاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں