“کیپٹن صفدر کی گرفتاری ،سندھ اسمبلی توڑ دی جائے، سلیم صافی کا حیران کن مشورہ

اسلا آباد (پی این آئی )سینئر صحافی سلیم صافی نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار

سلیم صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائےگا۔‘‘دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم ن محمد زبیر نے کا کہنا تھا کہ ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل کی دھمکی کی دفعات لگانا غلط ہے، ایسی دفعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کون سا ڈر تھا، کیا کیپٹن صفدر بھاگ جاتے۔ صفدر کو رہا نہیں کیا گیا تو اس کا رد عمل ملک بھر میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے دباؤ ڈال کر اسٹنگ آپریشن کیا۔ پی ڈی ایم کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں