گوجرانوالہ جلسے کی اجازت کے لیے کل تک کی ڈیڈ لائن، انتظامیہ اجازت دے ورنہ ۔۔۔ جلسے کے متبادل مقام کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

لاہور(پی این آئی)گوجرانوالہ جلسے کی اجازت کے لیے کل تک کی ڈیڈ لائن، انتظامیہ اجازت دے ورنہ ۔۔۔ جلسے کے متبادل مقام کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)

کو جلسے کی اجازت دینے کے لیے کل تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل دوپہر تک ضلعی انتظامیہ ہمیں اجازت نہیں دیتی ہے تو پھر جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔ عمران خان نے اجازت کے بغیر جلسے کیے، ن لیگ نے انہیں سہولت دی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اشرف انصاری کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) اور گوجرانوالہ انتظامیہ کے درمیان پی ڈی ایم جلسے سے متعلق ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقامی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انکار کے بعد اعلان کیا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے اپنا پہلا باضابطہ جلسہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کوکرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ دوسرا جلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ڈی ایم کے بینر تلے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو جلسے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں