جنوری سے پہلے نوازشریف واپس آجائیں گے،برطانیہ کیلئے نوازشریف کورکھنامشکل ہوجائیگا ، فواد چوہدری نے نیا نکتہ پیش کر دیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے پہلے حکومت نہیں جارہی نوازشریف واپس آجائیں گے، برطانیہ کیلئے نوازشریف کورکھنامشکل ہوجائیگاکیونکہ وہ مجرم ہیں، نوازشریف اورمریم نوازکابیانیہ اپنی ہی پارٹی کیخلاف ہے یہ اپوزیشن کوغلط فہمی ہے کہ لوگ باہرنکلیں

گے، نوازشریف خودمے فیئر میں بیٹھے ہیں اورپارٹی کوکہتے ہیں باہرنکلو،گرفتاران کواس لیے کیاجاتاہے کہ باہرچلے جاتے ہیں واپس نہیں آتے۔ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورشریف فیملی پرجوکیسزہیں اس میں تمام شواہدہیں تمام شواہددستاویزکی صورت میں ہیں عینی شاہدکی ضرورت ہی نہیں، اپوزیشن کی ڈیل کاتناظرکرپشن کے8کیسزہیں ان لوگوں نے نیب کے37میں سے34نکات پرترمیم کی تجویز دی اس وقت بھی ان ہی کیسزکی صورت میں ڈیل کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ نے الیکشن پرآرٹی ایس کی ناکامی اوردھاندلی کے الزامات لگائے، پنجاب میں15پٹیشن پی ٹی آئی اور11(ن) لیگ نے داخل کرائیں اگر(ن) لیگ کولگتاہے دھاندلی ہوئی ہے توپٹیشن ان کی زیادہ ہوتیں، الیکشن میں فوج کونگران حکومت نے تعینات کیاتھا، گزشتہ الیکشن عدلیہ نے کرائے توان پربھی الزامات لگائے گئے ہمیں کسی نظام کی طرف توجاناہوگاتاکہ ایسے اعتراضات نہ ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close