نیو یارک (پی این آئی) دنیا بھر میں مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 17 ہزار 55 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 28 ہزار 194 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 78 لاکھ 230 مریض ہسپتالوں،
قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 62 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 56 لاکھ 88 ہزار 631 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 12 ہزار 660 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 94 ہزار 671 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 45 ہزار 390 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 190 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 47 لاکھ 36 ہزار 621 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 99 ہزار 833 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 47 ہزار 896 ہو گئی۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 44 ہزار 767 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 49 ہزار 229 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 21 ہزار 77 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 643 ہو چکی ہے۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 196 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 35 ہزار 339 ہو چکی ہے۔پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 535 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 18 ہزار 297 رپورٹ ہوئے ہیں۔سپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 973 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 78 ہزار 607 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 20 ہزار 288 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 65 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 78 ہزار 78 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 48 ہزار 315 ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں