لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ سے کچھ زیادہ اچھے نتائج حاصل نہیں ہو سکے کیونکہ ٹیم کی کارکردگی مثالی نہیں رہی تاہم اب میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ میں بڑی اینٹری کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا
جارہاہے کہ 40 سالہ بوم بوم آفریدی اور اہم حکومتی شخصیات کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہو چکاہے اور چیزیں طے پانے کے بعد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ترین ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی نے کورونا وائرس کے باعث روزگار اور دو وقت کی روٹی سے محروم ہو جانے والے متعدد گھرانوں کی اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے بھر پور مدد کی اور وہ اکثر ایسی مشکلات میں سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں ۔ شاہد آفریدی گاہے بگاہے اپنی روزمرہ کی زندگی اور معمولات کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں ، شاہد آفرید ی کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحدوں سے پار بھی بے پناہ مداح موجود ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں