راولپنڈی (پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری، احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔نواز شریف پر توشہ خانہ سے تحائف میں
ملی گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے لینے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے اور 7 روز میں نواز شریف کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کر لیں۔توشہ خانہ ریفرنس میں عبدالغنی مجید، انور مجید پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، تاہم دونوں ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف خود ذمہ دار ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔شہباز شریف کی جانب سے سڑکوں پر گھسیٹنے سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی کچھ ہوتا ہے کبھی کچھ ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں