نواز شریف کے ڈاکٹر شدید ناراض ہو گئے، پان کے کھوکھے پر کھڑے کرکٹ میچ پر تبصرے کرنے والے کرکٹ ایکسپرٹ بن جاتے ہیں، اسی طرح ہر بندہ پلیٹ لیٹس پر تبصرہ کر رہا ہے

لاہور(آ ئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے علاج کے لیے قائم میڈیکل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کچھ ماہرین پان کے کھوکھے پر کھڑے ہوکر ٹیسٹ میچ کی باریکیاں بیان کر رہے

ہوتے ہیں، جبکہ انہوں نے نہ تو کبھی گیند کروائی ہوتی ہے، نہ بلا پکڑا ہوتا ہے، یہی حال شام کو ٹی وی ٹاک شوز پر گفتگو کرنے والے میزبانوں اور مہمانوں کا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ پوٹاشیم ای ڈی ٹی اے، پلیٹ لیٹس کی مقدار کو جانچنے کیلئے استعمال ہوتاہے، ای ڈی ٹی اے خون کو جمنے سے روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، خون کا نمونہ ایک ٹیوب میں لیا جاتا ہے، پاکستان میں تمام مستند لیبارٹریوں میں یہ ٹیوب استعمال کی جاتی ہیں اور یہ ٹیوب ملکی سطح پر مقامی لیبارٹریز نہیں بناتیں، ٹیوب کے اندر ای ڈی ٹی اے نامی کیمیکل داخل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک اعشاریہ آٹھ فیصد ای ڈی ٹی اے استعمال کیا جاتا ہے۔ پلیٹ لیٹس کی شدید کمی سے دانتوں اور مسوڑھوں سے خون بہنا شروع ہوتا ہے، ٹانگوں پر سرخ دھبے ہوں تو پلیٹ لیٹس کی کمی کی رپورٹ درست تسلیم کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close