شہری ہو جائیں خبردار، ڈیم کے اسپل ویز کھولے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کر دیا اعلان، محتاط رہیں، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(پی این آئی):شہری ہو جائیں خبردار، ڈیم کے اسپل ویز کھولے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کر دیا اعلان، محتاط رہیں، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز

11 بجے 1.5 فٹ تک کھولے جائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ آج راول ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نشیبی علاقوں اور ڈیم کے قریب آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے کیونکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اسپل ویز سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے سواں کے کناروں سے پانی باہر آ سکتا ہے۔خیال رہے کہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔اسپل ویز کھولنے سے قبل شہریوں کو الرٹ کرنے کے لیے سائرن بجائے جائیں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش اور صبح کے وقت بھی بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں