جمعہ سے اتوار تین سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی ) کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان، شہر قائد کے شہریوں کو عاشورہ کی وجہ سے ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں، طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل بروز جمعہ کو کراچی بھر میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رکھنے کا حکم

جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری شہر کی تاریخ کی سب سے بدترین اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔مسلسل اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر کیلئے مزید بارشوں کے اسپیل کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس تمام صورتحال اور یوم عاشور کی آمد کے پیشن نظر وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ کراچی شہر میں عام تعطیل ہوگی، تمام سرکاری و نجی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 29 اور 30 اگست کو عاشورہ کی تعطیلات ہیں، جبکہ کل 28 اگست کو بھی عام تعطیل دے دی گئی ہے، یوں موجودہ ہنگامی صورتحال میں کراچی کے شہریوں کو 3 تعطیلات مل گئی ہیں۔ ایک ساتھ 3 تعطیلات ملنے سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، اور انتظامیہ و حکومت کیلئے ریسکیو سرگرمیاں مزید آسان ہو جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں