اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی انتقال کر گئے، تعزیت کا سلسلہ جاری ،3روزہ سوگ کا اعلان، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ انتقال کرگئے، ان کی غائبانہ نماز جنازہ آج 11 بجے آبائی گاؤں نبی پور پیراں میں ادا کی جائے گی۔مرحوم پیر طارق شاہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر
تھے، ان کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پیر طارق احمد شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد بھی لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں