اکلوتے بھائی کو بچانے کیلئے 4بہنوں نے اپنی جان کی قربانی دیدی پانچوں بہن بھائی تالاب میں ڈوب کرجاں بحق، دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

کوہاٹ (پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے کڑی شیخان میں پیش آیا جہاں ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں تمام بہن بھائی ڈوب گئے۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور 4 بہینں شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں