غزہ کے سمندر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر زخمی

غزہ(پی این آئی)غزہ کے سمندر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، فائرنگ سے فلسطینی ماہی گیر زخمی، غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلحے سے لیس

اسرائیلی کشتیوں نے شمالی غزہ میں بیت لاحیا کے ساحل پر ماہی گیروں پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے ایک شخص کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔اس کے بعد رات گئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے تین سال کا ایک بچہ ذخمی ہو گیا اور مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو جزوی نقصان پہنچا۔حالیہ دنوں میں اسرائیلی قابض فوج نے گنجان آباد غزہ پر فضائی اور توپ خانے سے حملوں کی ایک لہر شروع کی ، اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی جارحیت غباروں سے پیدا ہونے والے آتش گیر حملوں کے جواب میں ہے جس سے اسرائیلی علاقوں میں درجنوں جگہ آگ بھڑک اٹھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں