یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں ، رہوں گا، عرب امارات اور اسرائیل معاہدوں پرامریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے خاموشی توڑدی ،بڑا اعلان

واشنگٹن (پی این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے

درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوترس نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں