کراچی پر قبضہ کرنے کا خیال دل دے نکال دیں، سندھ کے عوام اس فیصلے کے خلاف جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کس کو وارننگ دے دی؟

سیہون شریف(پی این آئی)کراچی پر قبضہ کرنے کا خیال دل دے نکال دیں، سندھ کے عوام اس فیصلے کے خلاف جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کس کو وارننگ دے دی؟ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا خیال دماغ سے نکال دیا جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ صوبائی

وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کے ہمراہ سیہون کے شہر جوہی پہنچ گئے۔ وزیراعلی نے سیلابی پانی سے متاثرہ جوہی، واھی پاندھی روڈ اور ایف پی بند کا معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف پی بند میں 8مقامات پر شگاف پڑے، قمبر شہداد کوٹ سے منچھر جھیل تک بارشوں سے کافی نقصان ہوا، متاثرین کی رہائش کیلیے چار ہزار ٹینٹس کی ضرورت ہے جن میں سے 33 سو ٹینٹ تیار ہوچکے ہیں، جوہی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین میں کہیں گنجائش نہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے، اگرکسی کے دماغ میں کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی ہوا بھری ہے تو وہ دماغ سے نکال دے، اگرکوئی ایسا ایکشن لیا بھی گیا تو سندھ کے عوام اس فیصلے کے خلاف جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں