سونے کو لگ گیا بڑا جھٹکا، ایک تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ قیمت کم ہو کر کتنی ہو گئی؟

کراچی(پی این آئی)سونے کو لگ گیا بڑا جھٹکا، ایک تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ قیمت کم ہو کر کتنی ہو گئی؟، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے کم ہوئی ہے، گذشتہ تین روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز

ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ہزار 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 5 ہزار 229 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 55 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 933 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں