عثمان بزدار اپنے قد پر نہیں کھڑے، انھیں وزیر اعلیٰ وزیراعظم نے بنایا، وہ جب کہیں گے تو وہ استعفیٰ دیدیں گے، نہیں دیں گے تو 24 گھنٹے میں فارغ ہو جائیں گے، فواد چوہدری نے ایک بار پھر چھکا مار دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عثمان بزدار اپنے قد پر نہیں کھڑے، انھیں وزیر اعلیٰ وزیراعظم نے بنایا، وہ جب کہیں گے تو وہ استعفیٰ دیدیں گے، نہیں دیں گے تو 24 گھنٹے میں فارغ ہو جائیں گے، فواد چوہدری نے ایک بار پھر چھکا مار دیا۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار اپنے قد پر نہیں کھڑے، انھیں

چیف منسٹر وزیراعظم نے بنایا وہ جب کہیں گے تو وہ استعفیٰ دیدیں گے، اگر استعفیٰ نہیں دیں گے تو چوبیس گھنٹے میں فارغ ہو جائیں گے۔ فواد چودھری سے پوچھا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزراء عبدالعلیم خان، بابر اعوان اور سبطین خان نے الزام لگنے پر ہی استعفیٰ دیا تھا تو یہ مثال کسی اور پر بھی لاگو ہو سکتی ہے۔ انھیں چیف منسٹر وزیراعظم نے بنایا وہ جب کہیں گے تو وہ استعفیٰ دیدیں گے۔ہ مریم نواز نے خود کہا کہ لوگوں کا شکوہ گلا تھا کہ ہم خاموش ہیں۔ انہوں نے اپنے ووٹرز کو بھی تو مطئمن کرنا ہے۔ دو، چار دن بعد لوگ یہ واقعہ بھول جائیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں اصلاحات ہونی چاہیے۔ عام آدمی کے ساتھ پولیس کیا حال کرتی ہے۔ تفتیشی نظام کی وجہ سے لوگوں کا انصاف پر اعتبار نہیں رہا۔ ہم نے ابھی تک جوڈیشل سسٹم ریفارمز کے لیے کچھ نہیں کیا۔ احتساب کے بیانیے پر کافی پرابلم آ رہا ہے۔ دو سال ہو گئے، لوگ چاہتے ہیں جنہوں نے ملک لوٹا پیسہ واپس آنا چاہیے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم بہت ضروری ہے۔ جتنا مسئلہ کراچی، اتنا دوسرے شہروں کا بھی ہے۔ گھوٹکی شہر کو ایک روپیہ تک نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں