انسٹا گرام کے نئے فیچر نے مداحوں میں تہلکہ مچا دیا، ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر “ریلیز” کے نام سے جاری کر دیا گیا، ٹک ٹاک پر پابندیوں کا بہترین نعم البدل ثابت ہو گا، آج ہی ٹرائی کریں

سان فرانسسکو (پی این آئی)انسٹا گرام کے نئے فیچر نے مداحوں میں تہلکہ مچا دیا، ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر “ریلیز” کے نام سے جاری کر دیا گیا، ٹک ٹاک پر پابندیوں کا بہترین نعم البدل ثابت ہو گا، آج ہی ٹرائی کریں، سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر دنیا

بھر میں متعارف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز پر بنایا گیا فیچر ’ریلز‘ کامیاب آزمائش کے بعد اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف کر ادیا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک پر عائد ہونے والی پابندی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے انسٹاگرام نے اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔قبل ازیں ریلز نامی فیچر برازیل، جرمنی، فرانس اور بھارت میں آزمائش کیلئے متعارف کرایا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب رہا۔ انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کیلءنئے فیچرز کی سہولت پانچ اگست سے دستیاب ہوگئی ہے جس کی مدد سے ٹک ٹاک کی طرح 15 سیکنڈ کی ویڈیوز اور آڈیوز مختلف ایفیکٹس کے ساتھ بنا کر اپنے آئی ڈی پر پوسٹ کی جا سکتی ہیں۔ صارفین کو ریلز تک رسائی حاصل کرنے کیلئے براہ راست انسٹاگرام کیمرہ استعمال کرنا ہوگا، علاوہ ازیں صارف ایکسپلور ٹیب میں دیگر صارفین کی ریلز ویڈیوز کو بھی تلاش کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین اپنی ویڈیو کو فیچر کی مدد سے ایڈیٹ بھی کرسکیں گے جبکہ وہ پہلے سے موجود آپشن کو استعمال کر کے اسے مزید خوبصورت بنا سکیں گے۔ انسٹاگرام کے ترجمان نے بتایا کہ ’جن صارفین کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے ان کی ریلز ویڈیوز ایکسپلور ٹیب میں نظر نہیں آئیں گی، اس کے علاوہ تمام ویڈیوز وہاں پر موجود ہوں گی۔صارفین ریلز کی مدد سے بنائی جانے والی ویڈیو کو بیک وقت اپنی ٹائم لائن اور سٹوریز میں بھی شیئر کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں