مدینہ منورہ کی پولیس نے ساڑھے 13 لاکھ ریال مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والے ملزمان کو کیسے گرفتار کر لیا؟

مدینہ منورہ (پی این آئی)مدینہ منورہ کی پولیس نے ساڑھے 13 لاکھ ریال مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والے ملزمان کو کیسے گرفتار کر لیا؟ مدینہ منورہ کی پولیس نے 1.35 ملین ریال مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ ہمارے

سراغرساں واردات کرنے والوں کے تعاقب میں تھے چوری کی منصوبہ بندی بہت سوچ سمجھ کر کی گئی تھی، اس میں 2 سعودی شہری اور تین یمنی ملوث پائے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پانچوں ملزمان نے ایک لاکھ 80 ہزار ریال اور 1.2 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے زیورات ایک گھر سے چوری کیے تھے۔ چوروں کے قبضے سے رقم کا بڑا حصہ اور زیورات برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں