ڈالر بے قابو ہو گیا، آج پھر قدر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟انٹربینک مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی آج کاروباری سرگرمیاں مدھم دکھائی دیتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل

ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ڈالر ایک روپیہ 75 پیسے مہنگا ہو گیاہے ۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 168 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباربھی مدھم دکھائی دے رہاہے اور مارکیٹ مسلسل اونچ نیچ کا شکار ہے اور صبح سے لے کر اب تک صرف 29 پوائنٹس کا اضافہ ہی دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 606 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں