پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، پی ٹی آئی کا مشن غربت نہیں بلکہ غریب کو ختم کرنا ہے، ہینڈسم وزیراعظم نے عام آدمی سے نوالا اور مسکراہٹ چھین لی ہے، صوبائی ترجمان کی سخت تنقید

کراچی(پی این آئی)پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، پی ٹی آئی کا مشن غربت نہیں بلکہ غریب کو ختم کرنا ہے، ہینڈسم وزیراعظم نے عام آدمی سے نوالا اور مسکراہٹ چھین لی ہے، صوبائی ترجمان کی سخت تنقید۔حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے

کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مشن غربت نہیں بلکہ غریب کو ختم کرنا ہے، جبکہ ہینڈسم وزیراعظم نےعام آدمی سےنوالا اور مسکراہٹ چھین لی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی صورت میں قوم کو عید کا تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تباہی سرکار نے عوام پر ظلم کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئےگا، عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام کی خوشیاں چھیننےجیسا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عید پر پٹرول بم گرا کر وزیراعظم سیر و تفریح کے لیے نکل گئے، وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ عوام پر رحم کرے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غریب آدمی کا کچن کیسےچل رہا ہے، وزیراعظم کبھی ان سے پوچھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں