قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب آتے ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں، پاک فضائیہ کی آگہی مہم

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ

کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جوکہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کوتباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں