سی ڈی اے نے اپنی زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا، سی ڈی اے، چیف کمشنر جواب دیں، کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

اسلام آباد(پی این آئی)سی ڈی اے نے اپنی زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا، سی ڈی اے، چیف کمشنر جواب دیں، کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب کے

سینیر وزیرعلیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب کے سینیر وزیر علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف زمینوں پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف اس عدالت کے سامنے روز درخواستیں آ رہی ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں سی ڈی اے نے اپنی زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ، سی ڈی اے اور چیف کمشنر جواب دیں کس قانون کے تحت یہ اختیار پرائیویٹ آدمی کو دیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد بتائیں کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟ چیف کمشنر اسلام آباد اپنا نمائندہ مقرر کریں جو اس عدالت میں پیش ہو کر جواب دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close