جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد بہتری کی صورتحال، ملائیشین سول ایوی ایشن نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا، پرواز کرنے کی اجازت دے دی

ملائیشیا(پی این آئی)ملائیشین سول ایوی ایشن نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا اورفلائٹس اڑانے کی اجازت دیدی ، ملائیشیاکی سول ایوی ایشن کے سی ای او نے پاکستانی پائلٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ملائیشیانے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستان کے پائلٹس کو گرائونڈ کردیا تھا جس کے بعد

ملائیشین سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 18 پائلٹس کی لائسنس کی تصدیق کیلیے پاکستان کو خط لکھا گیا جس کے بعد پاکستان کی سول ایوی ایشن نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پائلٹس کا لائسنس درست قرار دیتے ہوئے تصدیق کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں