شوگر انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر دلائل مکمل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے شوگرملزایسوسی ایشن کے وکیل مخدوم علی خان کو ہدایت کی کہ بدھ تک تحریری دلائل جمع کرایا جائے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب دلائل میں کہا کہ کسی بھی

معاملے پر سمری کابینہ ڈویژن سے بھیجی جاتی ہے، کمیشن کی تشکیل میں بے ضابطگیوں پردلائل دیتے ہوئے مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ 1991 کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا۔اس پراٹارنی جنرل نے 2017 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس شعبے میں بحران پیدا ہوا اس سے متعلقہ وزارت انکوائری کی سمری بھیجتی ہے، ایسا تب ہوتا ہے جب تحقیقات کا فیصلہ متعلقہ وزارت نے کیا ہو، اس بار چینی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا، وزیراعظم تحقیقات کے احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، یہ اعتراض درست نہیں کہ پہلے کوئی سمری بھیجنا ضروری تھی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

close