عید کے دنوں میں ہفتے کے 7 دنوں میں 24 گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے، تاجروں نے حکومت سے مشکل مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عید کے دنوں میں ہفتے کے 7 دنوں میں 24 گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے، تاجروں نے حکومت سے مشکل مطالبہ کر دیا،آل پاکستان انجمن تاجران نے عیدالاضحیٰ تک 7 دن 24 گھنٹے کے لیے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ عید سے 7 روز قبل

دکانیں بند کرنے کی تجویز قبول نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رش کو قابو کرنے کا واحد حل 24 گھنٹے دکانیں کھولنے سے ہوگا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے پاس بیماری کا علاج تو ہوگا لیکن بھوک کا نہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ہوٹلز، شادی ہالز، اسکولز، پارلرز سمیت تمام کاروبار کھولے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاجر برادری سے زیادتیوں کے خلاف عید کے بعد ملک گیر تاجر کنونشن ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں