کورونا وائرس کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف، واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان آرمی کی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے

کورونا وائرس کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف، واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان آرمی کی تعریفوں کے پل باند ھ دیئےاسلام آباد (پی این آئی) واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان میں پاک فوج کی معاونت سے کورونا وائرس میں کمی آئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا

مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی طرف سے بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دو ماہ قبل پاکستان میں کورونا کیسز کم تھے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے پابندیوں میں نرمی کر دی تاکہ لوگ عید الفطر کے لئے خریداری کرسکیں تاہم چند ہفتوں میں اس کے نتائج بھگتنے پڑے اور ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔وزیراعظم عمران خان جو سخت لاک ڈاؤن سے گریزاں تھے، نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی متعارف کرائی جس کے تحت کورونا پھیلاؤ علاقوں کو بند کیا گیا۔اس ضمن میں وزیراعظم نے فوج سے معاونت کے لیے کہا۔پاک فوج کی لاجسٹکس، سیکیورٹی اور سرویلینس میں شمولیت سے کورونا کیسز میں کمی لانے میں مدد ملی ۔کورونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی شمولیت سے افرادی قوت اور اتھارٹی دونوں کا اضافہ ہوا۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے فورم پر سول اور فوجی حکام باقاعدگی سے اجلاس کرتے ہیں۔مقامی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد میں فوجی جوان مدد کرتے ہیں اس کے علاوہ کنٹیکٹ اور ٹرسنگ کی کوششیں بہتر بنانے کے لیے آئی ایس آئی سرویلنس کر رہی ہے۔گذشتہ چند ہفتوں میں کورونا کے نئے مریضوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔جب کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ اوسطاً 70 ہلاکتیں اور دو ہزار سے زائد کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن حکومت کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کا دباؤ رک گیا ہے، تاہم اب ایک مرتبہ پھر کورونا پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تاہم حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close