سندھ حکومت نے مون سون میں بارشوں سے پیدا مشکلات کے پیش نظر بیکریوں اور پٹرول پمپ کے کھلنے کے نئے اوقات جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے مون سون میں بارشوں سے پیدا مشکلات کے پیش نظر بیکریوں اور پٹرول پمپ کے کھلنے کے نئے اوقات جاری کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری، سندھ حکومت نے سندھ میں بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا

گیاہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں۔ بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ بیکریز صبح 6سے رات 10بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔حکام کے مطابق پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں