سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھاتے ہوئے پی آئی اے کو بھی دفن کردیا گیا، ایک مافیا باہر بھیج دیا گیا جبکہ دوسرا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھا ہے، ن لیگی لیڈر نے پی ٹی آئی قیادت کو نشانے پر لے لیا

لاہور(پی این آئی)سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھاتے ہوئے پی آئی اے کو بھی دفن کردیا گیا، ایک مافیا باہر بھیج دیا گیا جبکہ دوسرا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھا ہے، ن لیگی لیڈر نے پی ٹی آئی قیادت کو نشانے پر لے لیا۔مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تسلیم کرے

کہ مافیا ان کے اندر موجود ہے۔ حکمرانوں نے پی آئی اے کو دفن کردیا۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتقام کی خاطر سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھاتے ہوئے پی آئی اے کو بھی دفن کردیا گیا۔ ایک مافیا باہر بھیج دیا گیا جبکہ دوسرا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا ملبہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت بتائے کہ چینی کی قیمت 53 روپےفی کلو کب ہوگی؟ آٹے کا بحران بھی سر پر منڈلا رہا ہے۔ یہ بحران ملک میں افراتفری اورانارکی کو جنم دے سکتا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ کوئی ان احمقوں سے پوچھے کہ کیا ان کے خلاف کوئی عدم اعتماد آ رہی ہے؟ جو یہ نمبرگیم میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دیں گے۔ ہم آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کریں گے۔ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ عوامی رابطے کی مہم کب اور کیسے شروع کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close