لاہور(پی این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کو کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر ہاٹ سپاٹ قرار دینے کی پالیسی بر قرار ہے اور ایسے علاقوں میں ہر صورت سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کورونا وائرس سے متعلقہ تمام اقدامات
کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جب تک اپوزیشن اپنے گلے سے کرپشن کا طوق نہیں اتارے گی ان کی سیاست پروان نہیں چڑھ سکتی لیکن بد قسمتی سے ان کی سیاست کو تقویت ہی کرپشن سے ملتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے آفس میں خواتین کےوفد اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے ہرگز غافل نہیں، کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے کسی بھی علاقے کو ہاٹ سپاٹ قرار دینے کی پالیسی بر قرار ہے اور ایسے علاقوں میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائےگا۔انہوں نےکہاکہ وزیر اعظم عمران خان ایک دور اندیش لیڈر ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بر وقت اور غیر معمولی فیصلے کئے جن کے مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن سے اپیل ہے کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کو پس پست ڈال کر ملک و قوم کے بہترین مفادمیں کردار ادا کرے اور اس سے ان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،اپوزیشن چاہتی ہے کہ انہیں کرپشن کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی جائے اور پھر ان سے ہر معاملے میں تعریفی سرٹیفکیٹ لے لیا جائے جو کسی صورت ممکن نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں