پی ٹی آئی سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار اپیل فائل کریں گی اب بھی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں، عظمیٰ کا عزم

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سے برخاست کی گئی رہنما عظمیٰ کاردار نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وکیل کے ساتھ مل کر اپیلٹ کمیٹی کے سامنے اپیل کروں گی۔ ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے مدد مانگی تھی۔ آڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں

کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست بھی دوں گی۔عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی تھی اور یہ آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے اور اب وہ پنجاب اسمبلی کی رکن بھی نہیں رہ سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں