انٹر بینک میں ڈالر پھر اوپر، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رحجان

کراچی (پی این آئی):انٹر بینک میں ڈالر پھر اوپر، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رحجان، انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد ڈالر 166روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالرز کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 166روپے

21 پیسے سے بڑھ کر 166روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا سلسلہ جاری ہے،جہاں کاروبار کے آغاز میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ،جبکہ 100 انڈیکس 35 ہزار کی سطح پر برقرار ہے ۔

close