جہاں موت لکھی ہو ،سپیڈ بریکر پر جمپ سے خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی، ٹرالے نے کچل دیا

مانگا منڈی (پی این آئی)جہاں موت لکھی ہو ،سپیڈ بریکر پر جمپ سے خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی، ٹرالے نے کچل دیا, 40 سالہ خاتون کو تیز رفتاٹرالے نے کچل دیا۔خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مانگا منڈی سے اپنے گھر رائیونڈ جا رہی تھی جب وہ تالاب سرائے رائیونڈ روڈ کے قریب پہنچے تو

اچانک جمپ آنے سے شریفاں بی بی موٹر سائیکل سے گر گئی اور پیچھے سے آنے والے ٹرالے نے کچل دیا۔اطلاع ملتے ہی مانگا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close