کراچی والوں پر لوڈ شیڈنگ بم کے عذاب کے دوران مہنگی بجلی کا بم، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کراچی والوں پر لوڈ شیڈنگ بم کے عذاب کے دوران مہنگی بجلی کا بم، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

ہوا، جس میں کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close