لاہور(پی این آئی) تمام اتحادی ایک پیج پر ہیں، اختلافات کی افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اور مرکز میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں ملے گی، تمام اتحادی ایک پیج پر ہیں، اختلافات کی افواہیں اڑانے والے ناکام ہوں گے، ہمارا اتحاد پہلے
سے بھی زیادہ مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ منظور ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام اتحادی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بجٹ کی منظوری کے عمل میں حصہ لینے والے اراکین اسمبلی کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے بطور اتحادی بجٹ کی منظوری میں مرکز اور پنجاب میں بھرپور حصہ لیا اور بطور اتحادی ساتھ دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد نے ملاقات کی۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پاکستان اور پرتگال کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آواز بلند کی ہے، ہم ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں، ہمارا فوکس ہے کہ عوامی مسائل حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بجٹ منظور کروانے میں بھرپور انداز سے بطور اتحادی ساتھ دے کر پاکستان مسلم لیگ نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ وفد کے رہنما محبوب احمد نے سپیکر سے درخواست کی کہ پرتگال کے پاکستان میں ویزہ سیکشن کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں۔ پرتگال اور پاکستان میں دہری شہریت کا معاملہ بھی بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ سپیکر نے یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں