وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سٹاک ایکسچینج کے باہر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ پیش کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سٹاک ایکسچینج کے باہر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ پیش کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنایا۔انہوں نے لکھا کہ بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سیلیوٹ پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں