متحدہ اپوزیشن کا ایڑی چوٹی کا زور کسی کام نہ آ سکا، وفاقی حکومت نے بجٹ پاس کرا لیا، فیاض الحسن چوہان کی اپوزیشن کو چوٹ

لاہور(پی این آئی)متحدہ اپوزیشن کا ایڑی چوٹی کا زور کسی کام نہ آ سکا، وفاقی حکومت نے بجٹ پاس کرا لیا، فیاض الحسن چوہان کی اپوزیشن کو چوٹ۔پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا ایڑی چوٹی کا زور کسی کام نہ آ سکا، وفاقی حکومت نے بجٹ پاس کرا لیا، جس پر وزیراعظم اور

ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وفاقی بجٹ کی منظوری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی صورت میں احتساب کا تازیانہ متحدہ اپوزیشن کے سروں پر برس رہا ہے۔ ہر ڈیڑھ مہینے بعد حکومت جانے والی ہے کا راگ الاپ کر رسوا ہونا متحدہ اپوزیشن کا شوق بن چکا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب بجٹ پاس ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں مشہور سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے مشہور زمانہ شعر والا ماحول ہوگا۔ متحدہ اپوزیشن ‘’توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے ویکھ حالات نہ پچھ’’ کی جیتی جاگتی تصویر نظر آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن کے بکھرے ہوئے ہجوم نے اپنے اپنے ادوار میں پوری دلجمعی اور خشوع وخضوع کے ساتھ پاکستان کو لوٹا ہے۔ انشاء اللہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے بجٹ کے بقیہ مراحل بھی تزک واحتشام کے ساتھ منظور کروا لئے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں