وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو افسوسناک خطاب دے دیا، وزیراعظم کو پہلے کبھی ایسا نہیں بولا گیا

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو افسوسناک خطاب دے دیا، وزیر اعظم کو پہلے کبھی ایسا نہیں بولا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو قائد قلت قرار دیدیا۔صوبائی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا۔انہوں نے

کہا کہ وزیراعظم میں سمجھ کی قلت ہے، دوراندیشی کی قلت ہے، کل دیکھ لیا خارجہ پالیسی کی قلت ہے۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان میں صبر و فہم اور مستقل مزاجی کی قلت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف میں انصاف کی قلت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا وقت ختم ہوچکا ہم عوام کی خدمت کرتے تھے اور کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں